ایران پر بمباری جلد روک دی جائے گی، ڈیل نہ ہونے پر برا حال کردیں گے:صدر ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر جاری بمباری جلد روک دی جائے گی تاہم اس کے لیے تہران کو ایک معاہدے کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی،ڈیل نہ ہونے پر ایران کا برا حال کردیں گے
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی ایرانی حکام کے ساتھ براہِ راست بات چیت ہوئی، جس میں ایرانی قیادت نے بمباری روکنے کی درخواست کی،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران مسلسل امریکہ کو الجھانے کی کوشش کر رہا ہے اور اب اسے ایک واضح معاہدہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے معاہدے کی راہ اختیار نہ کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور امریکہ مزید کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔
رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف 49 ٹوماہاک میزائل داغے جبکہ ان حملوں میں اسرائیل شامل نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز بند کردی، تمام جہازوں کی آمدورفت معطل
ٹرمپ نے ایک اور بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف ایک مرحلے پر کارروائی پاکستان کے کہنے پر روکی گئی تھی ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے ساتھ ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔