اپٹما کا کاٹن یارن کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا خیر مقدم

Jun 11, 2025 | 20:39:PM
 اپٹما کا کاٹن یارن کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا خیر مقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن  نے آئندہ بجٹ میں کاٹن یارن کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ایف ایس اسکیم میں مقامی اور درآمدی ویلیو چین میں تضادات موجود ہیں برآمدات کے لیے درآمدی خام مال پر سیلز ٹیکس صفر جبکہ مقامی خام مال کی خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ہے اس تضاد سے ویونگ سیکٹر شدید متاثر ہو رہا ہے یارن اور فیبرکس کی پوری ویلیو چین پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا جائے۔

چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کاٹن یارن کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کے حکومتی فیصلے سے  مقامی انڈسٹری کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیا گیا ہے، حکومت نے ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم میں موجود تضاد کو ختم کردیا ہے تاہم ابھی بھی ای ایف ایس اسکیم میں موجود خامیوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے،  درآمدی خام مال ٹیکس فری ہیں ، مقامی خام پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے، ای ایف ایس اسکیم میں مقامی اور درآمدی ویلیو چین میں تضادات موجود ہیں، برآمدات کے لیے درآمدی خام مال پر سیلز ٹیکس صفر فیصد ہے، برآمدات کے لیے مقامی خام مال کی خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ہے، اس تضاد سے ویونگ سیکٹر شدید متاثر ہو رہا ہے، یارن اور فیبرکس کی پوری ویلیو چین پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا جائے ،مقامی صنعت کے تحفظ کے لیے کاٹن یارن اور فیبرک کو نیگٹو لسٹ میں شامل کیا جائے،  یارن پر 5 فیصد اور فیبرکس پر 11 فیصد کسٹمز ڈیوٹی لگائی جائے ،مقامی پولی کاٹن اور پولی ایسٹر 35 فیصد مہنگی ہوچکی ہیں کاٹن سیڈ اور کاٹن کیک پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ  کا قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ،ڈیٹا اینالسٹ تبدیل