فراہمی انصاف ، سابق چیف جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:بیرسٹر سلطان محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے ایوانِ صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی عدالتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے ریاست میں آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی بروقت فراہمی اور عدلیہ کے وقار کیلئے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے انصاف اور قانون کی بالا دستی کیلئے جو موثر اقدامات کئے، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صدر آزاد جموں و کشمیر نے جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی آزاد کشمیر میں فراہمی انصاف کیلئے کی گئی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی شیلڈ بھی دی۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔