اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ 

Jun 11, 2023 | 17:39:PM
اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: اسلام آباد پولیس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ابتدائی طور پر 200 سابقہ فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا،سابقہ فوجیوں کی بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک اور عمر کی حد 42 سال ہوگی،ہنگامے روکنے،حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا۔
سابق فوجیوں کی بھرتی کیلئے اشتہاری 21 جون تک جاری ہونے کا امکان ہے،بھرتیوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ،قومی شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: صبح سویرے طاقتور زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں