پرویز الہٰی کو کارڈیالوجی ہسپتال میں معائنے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا

Jun 11, 2023 | 10:15:AM
پرویز الہٰی کو کارڈیالوجی ہسپتال میں معائنے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان ارشد) صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کو ہسپتال سے واپس جیل منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو پی آئی سی میں معائنے کے بعد جیل منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کی اجازت سے ان کو ہسپتال سے جیل منتقل کیا گیا ہے، پی آئی سی میں صدر پی ٹی آئی کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، ان کو گزشتہ رات طبیعت ناسازی پر پی آئی سی منتقل کیاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد ؟

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنچاب پرویز الہٰی کو طبیعت ناسازی کے باعث طبی امداد کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا، پی آئی سی میں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، ان کو عارضہ قلب کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز کے معائنے کےبعد پرویز الہٰی کو واپس جیل منتقل کرنیکا فیصلہ کیاگیاہے، ان کی ہسپتال میں موجودگی کے وقت پولیس کی بھاری نفری ہسپتال کے اطراف میں موجود رہی۔