سٹیج اداکارہ کی دوران پرفارمنس غیر اخلاقی حرکات، بڑی پابندی لگ گئی

Jun 11, 2022 | 18:34:PM
معروف سٹیج اداکارہ، عروشی ملک، دوران پرفارمنس، غیر اخلاقی حرکات، بین کر دیا گیا
کیپشن: سٹیج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف سٹیج اداکارہ عروشی ملک کو دوران پرفارمنس غیر اخلاقی حرکات کرنے پر ملتان کے تمام تھیٹرز میں بین کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں معروف اداکارہ عروشی ملک نے سستی شہرت کیلئے ریکس تھیٹر میں غیر اخلاقی حرکات کیں اوردوران پرفارمنس فحاشی کو فروغ دیا، جس پر اے سی ہیڈ کوارٹر آفتاب ڈوگر ایکشن میں آگئے اوراداکارہ عروشی ملک کو ملتان کے تمام تھیٹرز میں بین کر دیا گیا ۔
اداکارہ عروشی ملک ریکس تھیٹر میں جاری ڈرامہ رس گلے میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھی ، آفتاب ڈوگر نے کہاکہ کسی فنکار کو حق حاصل نہیں کہ ویجی لینس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے ،اے سی ہیڈکوارٹرکاکہناتھا کہ مجرا کلچر اور غیر اخلاقی حرکات کے باعث فیملی تھیٹر کی ساخت بھی تباہ ہو رہی تھی،شہر کے تھیٹرز کو فیملی تھیٹر بنانے کیلئے سر گرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عوام کیلئے بڑا ریلیف۔ گھی کی قیمت میں کمی