طالبان کا اثر بڑھنے پر امریکا کا کابل میں حملے کا خدشہ

Jun 11, 2021 | 23:33:PM
طالبان کا اثر بڑھنے پر امریکا کا کابل میں حملے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ بڑی جنگی کارروائی کےلئے صدر جوبائیڈن کی منظوری کی منتظر ہے۔
 تفصیلات کے مطابق امریکی اخبارنے دعوی کیا ہے کہ امریکا کابل میں طالبان کے اثرورسوخ بڑھنے پر بمبار ڈرون یا جنگی طیاروں سے حملہ آور ہوسکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا کہ افغانستان میں غیر معمولی بحران اور طالبان کے اثرورسوخ کے پیش نظر امریکا افغان دارالحکومت کابل میں اپنے بمبار ڈرون اور جنگی طیارے بھیج سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں فوجی اڈے چھوڑنے کے بعد امریکا کو طویل عرصے تک طالبان کے حملے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا، اس کے لیے خلیج فارس میں قائم امریکی فوجی اڈے کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اخبار کے مطابق امریکی حکام نے انہیں بتایا کہ امریکا مستقبل میں اس وقت افغانستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے تحت حملے کرے گا جب اس سے امریکا کو براہ راست کوئی خطرہ محسوس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ترک افواج بھی ملک سے نکل جائیں، افغان طالبان