پی ٹی آئی کی روایات توٹیکس لگانے کی تھی اس بارایسا نہیں کیاگیا۔مفتاح اسماعیل 

Jun 11, 2021 | 22:34:PM
 پی ٹی آئی کی روایات توٹیکس لگانے کی تھی اس بارایسا نہیں کیاگیا۔مفتاح اسماعیل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق وزیرخزانہ اور رہنما (ن )لیگ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی روایات توٹیکس لگانےکی تھی لیکن ایسا نہیں کیاگیا ۔ ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت براہ راست ٹیکس نہیں لگارہی لیکن بالواسطہ ٹیکس بڑھیں گے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرکے حکومت نے گاڑیوں کی کمپنی کوفائدہ دیا ،سوچ رہاتھا حکومت تنخواہوں میں20فیصداضافہ کریگی لیکن ایسانہیں کیا۔
 انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے موجودہ حکومت کو فائدہ ہوا ہے زرمبادلہ ذخائربڑھے ہیں جو خوش آئندبات ہے، کوروناکی وجہ سے ٹریول کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر بڑھے، میں تو چاہتا ہوں گروتھ بڑھے لیکن مشکل ہی لگتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل تنقیدی موڈ سے نکلیں گے تو حکومتی اقدامات کی تعریف کریں گے۔