مشکل حالات ہیں تیار رہیں،بجٹ سے کوئی امید نہیں، محمد زبیر

Jun 11, 2021 | 15:44:PM
 مشکل حالات ہیں تیار رہیں،بجٹ سے کوئی امید نہیں، محمد زبیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات ہیں تیار رہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد زبیر  سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا بجٹ سے کوئی امید ہے؟جس پر محمد زبیر نے کہا کہ بجٹ سے کوئی امید نہیں ہے، پوچھا گیا کہ کیا آپکو امید ہے، کیا روٹی چینی سستی ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ محمد زبیرنے مزید کہا کہ  اگر آج کے بجٹ کے بعد کل سے بےروزگاری مہنگائی اور غربت میں کمی آنا شروع ہوئی تو کامیاب بجٹ ہے، وزیراعظم ایک مہینے بعد کہیں گے میں نے کہا تھا خوش ہوجائیں لیکن مافیا نے گڑبڑ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:    اینٹی کرپشن کے ادارے کو ماضی میں پولیو زدہ کیا گیا،فردوس عاشق اعوان