کیارا  ایڈوانی کی سمندر میں نہاتے ویڈیو  ,مداحوں نے جل پری کا خطاب دیدیا

Jun 11, 2021 | 12:19:PM
 کیارا  ایڈوانی کی سمندر میں نہاتے ویڈیو  ,مداحوں نے جل پری کا خطاب دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلموں کی خوبصورت اداکارہ کیارا عالیہ ایڈوانی نے گہرے سمندر میں سوئمنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔  اس ویڈیو پر ان کےمداح کمنٹ کرتے ہوئےانہیں جل پری کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی فینس کیلئے ویڈیو اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں یوم ماحولیات کے موقع پر  کیارا اڈوانی نے شاندار طریقے سے مداحوں  کو یوم ماحولیات پر مبارکباد پیش کی۔کیارا نے گہرے سمندر میں سوئمنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ کیارا نے کیپشن میں لکھا ہے کہ’ ہر دن یوم ماحولیات‘ ۔ اداکارہ کو دیکھ کر فینس انہیں جل پری کہہ کہ کمنٹ کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کیارا اڈوانی کو مختلف فلموں میں اپنے ساتھی اداکاروں کے حوالے سے وضاحت کرنے کو کہا گیا تو انہوں نےصرف سدھارتھ ملہوترا کے بارے میں بھی بات کی کیونکہ وہ ان کے ساتھ فلم شیرشاہ میں نظر آئیں گے۔کیارا نے کہا کہ سدھارتھ وہ شخص ہے جسے شیرشاہ  فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹھیک سے جان پائی۔ وہ ایسے شخص ہیں جو سکرپٹ اور ایڈٹ کے وقت انٹیلیجینٹ ہو جاتے ہیں جب وہ اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں تو پورا فوکس ان کا اسی پر ہوتا ہے۔

کیارا اڈوانی کی فین فالوونگ اس قدر ہے کہ وہ کچھ بھی شیئر کریں چرچا میں آجاتی ہیں۔ کیارا اکثر اپنی نجی زندگی کولیکر بھی سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔ جس میں ان کا نام بالی ووڈ اداکارہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جڑا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے جس طرح کیارا اور سدھارتھ مل رہے ہیں اس سے لوگ یہ قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ کہیں اب دونوں اپنے رلیشن کو ایک اسٹیپ اور آگے بڑھانے کا پلان تو نہیں کر رہے ہیں۔ وہیں اب سامنے آرہا ہے کہ کیارا نے اپنے تعلقات کے حوالے سے انکشاف کر دیا ہے۔ دراصل کیارا نے بغیر سدھارتھ ملہوترا کا نام لئے بتا دیا ہے کہ وہ اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ 

ان سے پوچھا گیا تھا کہ آخری بات انہوں نے کسے ڈیٹ کیا۔ اس پر کیارا نے جواب دیا آخری بار جب میں ڈیٹ پر گئی تھی تو اس کے ساتھ میں کچھ وقت کیلئے اس سال گئی تھی اور اس سال کے لئے صرف دو مہینے تو اب آپ اپنا حساب لگا لیں۔کیارا سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں معلوم چلے کہ ان کا بوائے فرینڈ انہیں دھوکہ دے رہا ہے تو وہ کیا کریں گی۔ اس پر کیارا کہتی ہیں وہ انہیں بلاک کر دیں گی اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گی، کبھی معاف بھی نہیں کریں گی اور نہیں واپس آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشانت سنگھ پر بنائی جانیوالی فلم کی ریلیز روکنے  کی درخواست خارج