سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ’’شعبان ‘‘ جاری ، مزید 7 خارجی ہلاک،مجموعی تعداد 64 ہوگئی

Jul 11, 2026 | 18:13:PM
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ’’شعبان ‘‘ جاری ، مزید 7 خارجی ہلاک،مجموعی تعداد 64 ہوگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور  )پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی  فورسز  کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 7 خارجیوں  کو جہنم واصل کر دیا  گیا،آپریشن شعبان میں  جہنم واصل  ہونے  والوں کی  مجموعی تعداد 64 ہو گئی ہے۔

5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 102 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، سیکیورٹی  ذرائع کے مطابق آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں  آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کافیصلہ