امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

Jul 11, 2026 | 08:55:AM
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے امریکا ایران مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر امریکا اور ایران کے درمیان یہ مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لئے ثالث متحرک ہوگئے ہیں، وسیع سفارتی کوششیں جاری ہیں، 2 دن کے بعد حملوں کا سلسلہ بھی تھم گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق قطر، پاکستان، مصر اور سعودی عرب کے حکام نے امریکی اور ایرانی حکام سے کشیدگی میں کمی کے لئے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم لیوی میں بڑا اضافہ!عوام پر ٹیکس کا بوجھ مزید بڑھ گیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ثالثی کے عمل میں شریک ذرائع کے مطابق تناؤ میں کمی کی کوششیں جاری ہیں تاکہ تکنیکی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ مقرر کی جا سکے۔