پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیر، خیبر پختونخواہ، گلگت میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم پنجاب، شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان، کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگراور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، ژوب، خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام، رات کے اوقات میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث ڈی جی خان، بلوچستان (بارکھان، کوہلو ، موسی خیل) کشمیر، مری، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ