اجیت دوول کا بیان بھارتی عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے: ترجمان دفتر خارجہ

Jul 11, 2025 | 15:44:PM
اجیت دوول کا بیان بھارتی عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے: ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نہ صرف حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے مترادف ہے بلکہ بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش بھی ہے۔

دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ناقابل تردید ہیں، اور عالمی برادری بھی اب بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے اور اجیت دوول کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:’’اے سی کا پانی ہماری سوچ سے بھی زیادہ قیمتی‘‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہیں، اور یہی افغانستان کے ساتھ تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔