روس کیساتھ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور روس کے درمیان سٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی قیادت میں وفد نے روس سے معاہدہ کیا، ماسکو میں دونوں ملکوں کے حکام نے سٹیل ملز بحالی کے پروٹوکول پر دستخط کردیئے۔
اعلامیے کے مطابق سیکریٹری صنعت و پیداوار اور روس کے متعلقہ افسر نے دستخط کیے، معاہدہ کے تحت پاکستان سٹیل ملز کو جدید بنایا جائے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ سٹیل ملز بحالی میں روس کی شراکت داری سے نئی تاریخ رقم ہوگی، پاکستان سٹیل ملز روس کے تعاون سے ہی بحال ہوگی۔
ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔
روس کے ساتھ معاہدہ پاکستان کے صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے، سٹیل ملز کی بحالی سے روزگار اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:خام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی