امریکہ کو مطلوب ہیومن سمگلر نوشہرہ میں  پکڑاگیا

Jul 11, 2023 | 23:24:PM
Notorious Human smuggler arrested in Nowshehra, City42
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یونان کشتی حادثہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انسانوں کے سمگلروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون کے دوران امریکہ کو مطلوب انسانی سمگلر بھی نوشہرہ سے پکڑا گیا۔

ملزم عابد لی خان کی گرفتاری کے لئے امریکہ نے 20 لاکھ ڈار انعام مقرر کر رکھا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکا کو انسانی اسمگلنگ میں انتہائی مطلوب ملزم عابد علی خان کو نوشہرہ کے علاقہ حکیم آباد سے گرفتارکیاگیا، ملزم کی گرفتاری اور اس کے نیٹ ورک سے متعلق معلومات دینے پر امریکا نے 20 لاکھ ڈالرز انعام کا  اعلان کر رکھا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ انسانی سمگلر عابد علی خان اپنی گاڑی میں حکیم بلڈنگ کے قریب موجود تھا، اس دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لیا۔

 
ملزم غیرقانونی طریقے سے لوگوں کوبیرون ملک بھیجتا تھا۔ ذرائع کےمطابق  ملزم عابد علی خان نے اپنا وسیع نیٹ ورک بنا رکھا تھا جس میں پنجاب اور  پختونخوا میں کئی سرکاری اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔یہ لوگوں کو وزٹ ویزا  پر میکسیکو اور برازیل پہنچاتے تھے اور وہاں سے انہیں امریکا منتقل کر دیتے تھے۔

ایف آئی اے پشاور میں بھی ملزم کےخلاف مقدمہ درج ہے۔