مسجد ’’آیا صوفیا‘‘ کی سیاحت پر آیا روسی سیاح مسلمان ہوگیا، ویڈیو وائرل

Jul 11, 2023 | 08:53:AM
 ترکیہ کی تاریخی مسجد ’’آیا صوفیا‘‘ کی سیاحت پر آئے روسی سیاح نے سیاح نے صحیح بخاری کا درس سننے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔ سیح کے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ کی تاریخی مسجد ’’آیا صوفیا‘‘ کی سیاحت پر آئے روسی سیاح نے صحیح بخاری کا درس سننے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔سیاح کے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آیا صوفیا کے امام ایک روسی سیاح کو کلمہ پڑھا رہے ہیں۔ روسی سیاح کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوجاتا ہے اور اس کا نام احمد دنیز رکھا گیا۔

روسی سیاح جس کا اسلامی نام احمد دنیز رکھا گیا ہے۔ ترکیہ کی سیاحت پر آیا اور جس وقت تاریخی مسجد آیا صوفیا کو دیکھنے پہنچا اُس وقت وہاں صحیح بخاری کا درس جاری تھا۔ روسی سیاح بھی با ادب ہوکر بیٹھ  گئے اور درس سننے لگے۔

روسی سیاح نے بخاری کا درس سنا تو اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ روسی سیاح نے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر امام مسجد نے کلمہ پڑھایا۔

مزید پڑھیں:  سوات : سابق ایم پی اے فضل حکیم کے حجرہ پر نامعلوم افراد نے بم لگا دیا

روسی سیاح کے کلمہ پڑھ کر اللہ کی وحدانیت اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری بنی ہونے کا دل سے اقرار کیا۔ سیاح کے کلمہ پڑھ کرمسلمان ہونے کی ویڈیو ترکیہ اُردو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔