افغانستان سے آنیوالے22 مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق

Jul 11, 2021 | 21:54:PM
افغانستان سے آنیوالے22 مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان سے کراچی آنے والے 22 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 22 افراد میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد کو دنبہ گوٹھ میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے کراچی آنے والی پرواز کے 17 مسافروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چین پہنچنے والی پی آئی اے پرواز کی فضائی میزبان میں کورونا وائرس کی تشخیص۔۔۔پھر کیا ہوا؟ اہم خبر آگئی