عید پر رش۔۔کمائی کاذریعہ ۔۔فضائی ٹکٹ مہنگے کر دیئے گئے

Jul 11, 2021 | 20:10:PM
 عید پر رش۔۔کمائی کاذریعہ ۔۔فضائی ٹکٹ مہنگے کر دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز)پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز نے اپنے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عید قربان کے قریب آتے ہی پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز نے اپنے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ جون 2021 میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کم سے کم کرایہ 7 ہزار روپے تھا، اب طلب بڑھنے پر اندرونِ ملک فضائی کرایوں میں تقریباً دگنا اضافہ کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا ، اسی طرح کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزارروپے سے زائد کردیا گیا ہے، ائیر لائنز کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد کراچی کے ریٹرن ٹکٹ پر 25 ہزار روپے سے زائد وصول کئے جارہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔گرمی کی ستائی جنت مرزا نے ایسا کام کردیا کہ سب دنگ رہ گئے, ویڈیو وائرل