کوئٹہ ۔۔ کوئلے کی کان میں دھماکا۔۔ 6مزدورجھلس گئے

Jul 11, 2021 | 16:05:PM
کوئٹہ ۔۔ کوئلے کی کان میں دھماکا۔۔ 6مزدورجھلس گئے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )کوئٹہ  کے علاقےڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہو گیا جس سے6مزدور جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں مارواڑکان میں دھماکے سے 6مزدور جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔مزدوروں کو کا ن سے با حفاظت نکالنے کے لئے ریسکیوآپریشن جاری ۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ4 زخمیوں کو ریسکیو کر کے نکال دیاگیا ہے جبکہ 2زخمی تاحال کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔زخمیوں کو بی ایم سی برن وارڈ منتقل  کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  میڈیکل کی طالبہ  سے گن پوائنٹ پر زیادتی۔۔۔