طالبان کی پیش قدمی۔۔مودی سرکار نے قندھار قونصل خانہ بند کردیا

Jul 11, 2021 | 11:53:AM
طالبان کی پیش قدمی۔۔مودی سرکار نے قندھار قونصل خانہ بند کردیا
کیپشن: قندھار قونصل خانہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز )مودی سرکار نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اور طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر قندھار میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی جانب سے قندھار قونصل خانے میں تعینات 50کے قریب سفارتکار اور سکیورٹی عملے کے افراد کو نئی دہلی واپس بلالیا گیا ہے جبکہ کابل کا سفارتخانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ تاحال فعا ل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قندھار قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، بھارتی سفارتکاروں اور سکیورٹی عملے کے افراد کو ہفتہ کی رات انڈین ایئرفورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی لا یا گیا ۔قونصل خانہ سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے سبب بند کیا گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں’مودی تو نے کیا کیا دیش کو برباد کیا‘کانگریس کی مہنگائی کے خلاف ریلیاں