آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہدبشیرچودھری ) آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔
آزاد کشمیر بھر کے جملہ سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سردی کی آج سے شروع ہونے والی لہر ہے۔
شدید سردی اور موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر تعطیلات میں اضافہ کیا گیا۔
تعلیمی ادارے 12 جنوری کے بجائے اب 17 جنوری 2026 کو کھلیں گے۔
سکول، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں پر فیصلہ لاگو ہوگا۔
محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی جانب سے تعطیلات میں اضافے کا باضابطہ اعلان،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تعلیمی سرگرمیاں 17 جنوری بروز ہفتہ سے بحال ہوں گی۔
تعطیلات میں اضافے کا مقصد بچوں کو شدید سردی سے محفوظ رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران سے واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے پاکستانی سفیر نے ہدایات جاری کر دیں
