آن لائن سسٹمز پر سائبر حملوں کا خدشہ: ایف بی آر نے اپنے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں عمیرعظمت)سرکاری محکموں کے آن لائن سسٹمز پر سائبر حملوں کےخدشہ کی وجہ سے ایف بی آر نے اپنے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے افسران اور ملازمین کو صرف رجسٹرڈ ایپلی کیشنز اور سافٹ وئیر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے تمام ملازموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر کے کمپیوٹرز پر غیر رجسٹرڈ ایپلی کیشنز استعمال نہ کی جائیں۔صرف رجسٹرڈ ایپلی کیشنز اور سافٹ وئیر استعمال کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیئے: دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت اب تک کتنی تعمیر کرلی گئی ہے؟