بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سےبات چیت کےذریعےمقدمات کا خاتمہ چاہتے ہیں:اکبر ایس بابر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بانی پی ٹی آئی کو سانحہ نو مئی کا براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں اس کیس میں بھی سزا کی پیش گوئی کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے ایک انٹرویو میں کہا پاکستان میں ایک اور شیخ مجیب الرحمان پیدا نہیں ہونا چاہیے،اگرحکومت پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ پر عملدرآمد کرتی تو سانحہ نو مئی نہ ہوتا،پی ٹی آئی نےملک دشمن سیاست سے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ،میں بانی کو غدار کا لیبل نہیں دینا چاہتا یہ سپریم کورٹ کا کام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز کے معاملات کون سنبھالےگا؟پی سی بی نے بڑا سرپرائز دیدیا
اکبر ایس بابر نےانکشاف کیا بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سےبات چیت کےذریعےمقدمات کا خاتمہ اورمُک مُکاکرنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی پر میرے تمام الزامات عدالت میں ثابت ہوئے،خیبرپختونخوا میں یہ ہمیں پتھر کے زمانے کی طرف لے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی قیادت شہیدوں کے جنازے کو کندھا دینے کیلئے تیار نہیں،پی ٹی آئی والے دہشت گرد کو دہشت گرد کیوں نہیں کہتے ؟پاکستان کا دفاع مضبوط نہ ہو تو کیا بھارت ہمیں بخشے گا ؟
انہوں نےبانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈرز کی تقرری کی مخالفت بھی کر دی،سزایافتہ شخص کے نامزد اپوزیشن لیڈر کی تقرری غیرقانونی ہو گی ۔