انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ، عوام خوفزدہ

Jan 11, 2026 | 10:14:AM
 انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ، عوام خوفزدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے بتایا کہ ہفتہ کو انڈونیشیا کے تلاؤڈ جزائر کے ساحل پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔

جی ایف زیڈ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 77 کلو میٹر(47.87میل) تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:گیس کل صبح تک بندرہے گی
 دوسری جانب انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.1 تھی  جبکہ اس کی گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

انڈونیشین زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف پھیل گیا اور ان کا بتانا تھا کہ زلزلے کی شدت کو محسوس کیا گیا ہے۔

تاہم کسی بھی نقصان کی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔