نااہل مودی کی ناکام سفارتکاری اور حماقت نے بھارتی عوام کو مزید مشکل میں ڈال دیا

Jan 11, 2026 | 10:01:AM
نااہل مودی کی ناکام سفارتکاری اور حماقت نے بھارتی عوام کو مزید مشکل میں ڈال دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نااہل مودی کی ناکام سفارت کاری اور حماقت نے امریکی ٹیرف سے بھارتی عوام کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔

 بھاری امریکی ٹیرف اور تجارتی معاہدہ کی ناکامی نے بھارتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

امریکی وزیر تجارت ہاورڈلٹ نک نے بھارت کیساتھ تجارتی معاہدہ کی ناکامی کی اصل وجہ مودی کی ہٹ دھرمی کو قرار دے دیا۔

امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹ نک نے انکشاف کیا کہ مودی گھبراہٹ کا شکار تھاجس کی وجہ سے اس نے ٹرمپ کو فون نہیں کیا۔

ہاورڈلٹ نک نے کہا کہ بھارت کی بجائے انڈونیشیا، فلپائن اور ویتنام کے ساتھ تجارتی معاہدےکیےگئے ہیں ۔

بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ بھارت کومردہ معیشت قرار دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی

معاشی ماہرین کے مطابق امریکا کی جانب سے 500فیصد تک بڑے ٹیرف کے نفاذ کا شکنجہ ایک اور سفارتی شکست کی صورت میں تیار ہے۔

معاشی ماہرین نے کہا کہ نااہل مودی کی ناکام سفارتکاری اورحماقت کا خمیازہ بھارت کی عوام بھگت رہے ہیں۔