امریکا جانے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، ویزوں میں نرمی کا اعلان

Jan 11, 2024 | 09:38:AM
امریکا جانے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، ویزوں میں نرمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے غیر ملکیوں کیلئےامریکا نے ویز ا شرائط میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئےتمام نان امیگرنٹ انٹرویو کی چھوٹ کیلئے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تمام نان امیگرنٹ ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے لیے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں، اور نئی تبدیلیوں کے ساتھ، درخواست دہندگان انٹرویو کے لیے حاضر ہوئے بغیر سٹڈی اور وزٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔

واشنگٹن نے بین الاقوامی طلباء کی ایک بڑی تعداد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اوراپنے بہترین تعلیمی اداروں، متنوع تعلیمی پروگراموں اور تحقیق کے مواقع کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کے لیے سرفہرست مقامات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زلزے کے شدید جھٹکے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے

محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے اہل ہو سکتے ہیں اگر وہ نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرتے ہیں ۔ بی ویزا کے علاوہ اور وہ اپنے آخری ویزا کی میعاد ختم ہونے کے 4 سال کے اندر درخواست دے رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصلر افسران کو اب بھی کیس در کیس کی بنیاد پر یا کچھ دیگر حالات میں انٹرویوز کی ضرورت ہوگی۔

حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ویزا درخواست کی ضروریات اور طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کے لیے سفارت خانے اور قونصل خانے کی ویب سائٹس چیک کریں۔