دوسرا ون ڈے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو  شکست دیدی  

Jan 11, 2023 | 22:18:PM
دوسرا ,ون ڈے،نیوزی لینڈ, پاکستان ,  شکست
کیپشن: نیوزی لینڈ اور  پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیوزی لینڈ نے  پاکستان کو شکست دیدی،نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں 79 رنز سے  پاکستان کوشکست دیکر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

نیوزی لینڈ کے 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 182 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان بابر اعظم 79 رنز بناکر نمایاں رہے،نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے  پاکستان کو جیت کیلئے 262 رنز کا ہدف دیا ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک گیند قبل 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیون کونوے 101 اور کین ولیم سن نے85 رنزکی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 38 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،تین ون ڈے میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب  کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا ، نوجوان تماشائی جنگلہ پھلانگ کر پچ پر پہنچ گیا اور محمد رضوان کو گلے لگایا،محمد رضوان نے بھی فین کےساتھ گرمجوشی دکھائی تاہم سیکورٹی نے نوجوان کو پکڑ لیا،سکیورٹی اہلکاروں کی نوجوان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔