پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا ،چار مبینہ دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی  پشاور کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بدھ 11 جنوری کو مشترکا آپریشن کیا

Jan 11, 2023 | 13:06:PM
پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا ،چار مبینہ دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور کے علاقے مچنی گیٹ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی  پشاور کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بدھ 11 جنوری کو مشترکا آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوا۔

ضرور پڑھیں :فیصل آباد: فائرنگ کے واقعات، 5 افراد جاں بحق

آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چار مبینہ دہشت گروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا،دہشت گردوں کی شناخت سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ گرفتار چاروں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔