مونس الہیٰ کے قریبی دوست احمد فاران گھر پہنچ گئے

Jan 11, 2023 | 11:27:AM
مونس الٰہی کے قریبی دوست احمد فاران گھر پہنچ گئے
کیپشن: مونس الہیٰ (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کے قریب دوست احمد فاران خان گھر پہنچ گئے۔

احمد فاران خان چار روز قبل گارڈن ٹاؤن سے لاپتا ہوئے تھے اور وہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کے قریب دوستی ہیں، احمد فاران خان کو رات گئے 2 گاڑیاں گھر کے باہر چھوڑ گئیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے واقعہ کا نوٹس لے کر سی سی پی او کو احمد فاران کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں احمد فاران خان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے احمد فاران خان کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی۔