گلوکارواداکار ولی حامد خان پھر دولہا بن گئے

Jan 11, 2021 | 23:23:PM
گلوکارواداکار ولی حامد خان پھر دولہا بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فلم سٹار نور کے سابق گلوکار و اداکار ولی حامد خان نے ایک بار پھر سہرا سجا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ولی حامد خان کے نکاح کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں گلوکارکے اہل خانہ سمیت دلہن کے عزیز و اقارب کی شرکت ۔گلوکار ولی حامد اس سے قبل فلمسٹار نور سے بھی شادی کر چکے ہیں ۔نور سے کی جانے والی شادی کامیاب نہ ہو سکی۔

ولی حامد کی دلہن کا نام سندس شیخ ہے اور سعودی ائیر لائن میں ائیر ہوسٹس ہیں۔ولی حامد خان دلہن کو مارچ میں رخصت کر کے پیا دیس لے جائیں گے۔