ٹیم کی ناقص کارکردگی، مصباح اور وقارکی کل بڑی پیشی

Jan 11, 2021 | 19:56:PM
 ٹیم کی ناقص کارکردگی، مصباح اور وقارکی کل بڑی پیشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی، مصباح اور وقار کل کرکٹ اکیڈمی کے سامنے پیش ہو کر مو قف بیان کریں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ہیڈ اور باﺅلنگ کوچ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں قو می کر کٹ ٹیم کی نا کا می کی وجو ہا ت بتا ئیں گے۔ اجلاس ہائی پرفارمنس سنٹر نشتر پارک میں کل صبح منعقد ہوگا۔کمیٹی کے چیئرمین سلیم یوسف اجلاس کی صدارت  جبکہ ذاکر خان، عمر گل، عروج ممتازشریک ہونگے۔ذرا ئع کے مطا بق سابق کپتان وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی را ئے دیں گے۔ کمیٹی کے رکن علی نقوی پاکستان کپ میں مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کر سکیں گے۔