امریکا ہمارے ملک کا سب سے بڑا دشمن ، کم جونگ ان

Jan 11, 2021 | 09:01:AM
امریکا ہمارے ملک کا سب سے بڑا دشمن ، کم جونگ ان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے  کہا ہے کہ ہم جوہری اور میزائل پروگرام کو آگے بڑھائیں گے۔امریکا ہمارے ملک کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے  کانگریس میں اپنی تقریر میں جوہری پروگرام کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ملک کی خارجہ پالیسی، سیاسی سرگرمیاں امریکا کو دبانے اور اس پر غلبہ پانے پر مرکوز ہونی چاہیئں۔کم جونگ ان نے  کہا کہ دونوں ممالک میں مستقبل کے تعلقات کے لئے ضروری ہے کہ امریکا اپنا مخاصمانہ رویہ بدلے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا  کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کو مزید چھوٹا اور کم وزن کرے گا، ٹیکٹیکل جوہری اسلحہ بنائے گا، اور انتہائی بڑے جوہری ہتھیاروں کی پائیدار بنیادوں پر پیداوار کو عملی جامہ پہنائے گا۔کم جونگ نے مزید کہا کہ ان کا ملک بیلسٹک میزائلز پر کثیر تعداد میں وار ہیڈز نصب کرنے اور ٹھوس ایندھن والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلز کی تیاری کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا قطع نظر اس سے کہ وائٹ ہاؤس میں کون منصب سنبھالتا ہے، شمالی کوریا سے متعلق امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

 

 

 

 
 
 
 
Comments