امریکی نائب معاون وزیر خارجہ جان مارک کی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکی نائب معاون وزیر خارجہ جان مارک پومرشائم کی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات، اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں ، پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیرِ خزانہ نے معاشی استحکام اور اصلاحاتی ایجنڈا پر امریکی وفد کو بریفنگ دی، وزیر خزانہ نے پائیدار اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کی طرف منتقلی کے عزم کو دُہرایا، ملاقات میں پاکستان اور امریکا کا معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ مالیاتی خسارے میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آ رہی ہے ، آئی ٹی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے سے معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے ، امریکی حکام نے پاکستان کی مالیاتی اصلاحات اور استحکام کی کوششوں کو سراہا۔
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ جان مارک پومرشائم نے بتایا کہ امریکی کاروباری ادارے پاکستان میں اصلاحاتی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ داخل ہونے اور پانڈا بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، بینکاری اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سمیت نجکاری کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے ، اسلام آباد ایئرپورٹ سے بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کا آغاز متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں :رمضان کے آغاز سے پہلے عوام کے لیے بڑا ریلیف