بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سکیموں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وزارت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سکیموں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی کے انتقال یا معذوری کی صورت میں 1710 متاثرہ خاندانوں کو 712 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں۔
انتقال کرنے والے 302 پاکستانیوں کو بیرون ملک سے آبائی گاؤں مفت ایمبولینس سروس فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطرناک ترین گرین شرٹ عثمان طارق کے آج میچ میں اوورز کا جائزہ، مخالفوں کی نیندیں حرام
49 مستحق خاندانوں کو 12 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی مالی امداد دی گئی ہے۔ بیرون ملک ملازمت سے فارغ ہونے والے 256 پاکستانیوں کو 597 ملین روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن 6338 شکایات موصول ہونے کے بعد 3905 شکایات کو حل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی بھائی چارے کے عالمی دن پر ابوظہبی میں اہم پینل ڈسکشن میں خیال افروز گفتگو