پی ایس ایل پلئیرز آکشن، ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کو خریدنے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی مرتبہ پلیئرز آکشن کا آغاز ہوگیا ہے۔
پہلی مرتبہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے آکشن کے ذریعے سلیکشن ہوگی۔
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔
آل راؤنڈرز عماد وسیم، محمد جنید، مہدی حسن میراز، حسین طلعت، آصف آفریدی، دانش عزیز، محمد ذیشان میں کسی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
دوسری لاٹ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
جہانزیب سلطان کو سیالکوٹ اسٹالینز نے 60 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
سابق جنوبی افریقی کھلاڑی رائیلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خریدا۔
تیسری لاٹ میں محمد علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ روپے میں حیدرآباد نے خرید لیا۔
حارث رؤف کو خریدنے کےلئے لاہور قلندرز اور راولپنڈی میں جوڑ پڑ گیا ، لاہور قلندز نے فاسٹ باؤلر کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں واپس حاصل کرلیا۔
جبکہ انگلینڈ کے کرس جارڈن میں کسی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
محسن نقوی نے تمام فرنچائز مالکان کو قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی مارخور والی سپیشل کسٹمائزڈ ٹی شرٹس بطور تحفہ پیش کیں۔
محمد حسنین اور رومان رئیس کو کسی فرنچائز نے خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں راولپنڈی نے خرید لیا۔
پاکستان کے جارح مزاج آل راؤنڈر صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں سیالکوٹ سٹالینز نے خرید لیا۔
بنگلادیش کے آف سپنر رشاد حسین کو 3 کروڑ روپے میں راولپنڈی جبکہ پاکستان کے نوجوان سپنر مہران ممتاز کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔
پاکستان کے نوجوان سپنر فیصل اکرم کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حاصل کرلیا۔
پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے حاصل کرلیا۔
نوجوان اسپنر عرفات منہاس کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حاصل کرلیا۔
پاکستانی اسپنر اسامہ میر کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے خرید لیا۔
آل راؤنڈر جہانداد خان کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے حاصل کرلیا۔
پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے واپس حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل کو 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں راولپنڈی نے خرید لیا۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میکس برائنٹ کو ایک کروڑ 95 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے میں پشاور زلمی جبکہ محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے میں راولپنڈی نے حاصل کرلیا۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز جبکہ کوشال پریرا کو 3 کروڑ 10 لاکھ روپے میں حیدرآباد نے خرید لیا۔
پاکستان کے جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے واپس حاصل کرلیا جبکہ خواجہ نافع کو 6 کروڑ 50 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے حاصل کرلیا۔