عوام کیلئے بری خبر!رمضان المبارک سے قبل آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رمضان المبارک سے قبل بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ایک کلو آٹا 150 روپے تک پہنچ گیا۔
فلور ملز مالکان کے مطابق نئی گندم کی فصل آنے تک شہریوں کو دو ماہ مہنگا آٹا خریدنا پڑے گا۔
20 کلو کا تھیلا 3 سے ساڑھے 3 ہزار روپے میں دستیاب ہے، فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سندھ اور پنجاب کی پابندیوں سے بلوچستان میں گندم کی قلت ہے۔
محکمہ خوراک کی خریداری بند ہونے کی وجہ سے رمضان میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کے نئے بیان نے دنیا میں ہلچل مچا دی
شہر قائدمیں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 140 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
شہرِ قائد میں فائن آٹے کا بھاؤ 10 روپے اضافے سے 160 روپے فی کلو ہے جبکہ محلے کی چکیوں کا آٹا 10 روپے اضافے سے 160 روپے ہو گیا ہے۔
کوئٹہ چائے خانوں نے 50 روپے میں ملنے والا کٹ 10 روپے بڑھا کر 60 روپے کر دیا ہے۔
دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حافظ عارف نے کہا ہے کہ لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 کے بجائے 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، کھلا آٹا 95 کے بجائے 130 اور چکی کا آٹا 150 روپے کلو میں بک رہا ہے۔
حافظ عارف کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ دیکھا جارہا ہے، فائن میدہ 11 ہزار روپے من فروخت ہو رہا ہے۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر نے کہا کہ چاول کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔