اونیجا نیویارک کیوں نہیں پہنچ سکی،کیا دبئی میں نیا پاکستانی نوجوان مل گیا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ) کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ دنوں پاکستان سے واپس براستہ دبئی امریکا روانہ ہوئی لیکن وہ نیویارک نہ پہنچ سکی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اونیجا کراچی میں 4 ماہ تک رہ کر امریکا براستہ دبئی روانہ لیکن اب امریکی خاتون کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ جس سے پتا چلتا ہے کہ اونیجا نے دبئی سے نیویارک کی پرواز کو چھوڑ دیا اور دبئی میں قیام کر لیا ہے۔سوشل میڈیا پر اونیجا کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دبئی کی سڑکوں پر پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز اور سیلفیاں بناتے نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو 9 فروری کی ظاہر ہورہی ہیں، اونیجا کراچی سے 7 فروری کی رات امارات ائیر کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کے لیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا۔ اس دو گھنٹے میں بھی وہ ایک گھنٹے کے لیے دبئی شہر میں جا کر واپس آسکتی تھیں مگر اس وقت رات تھی اور سامنے آنے والی ویڈیوز دن کی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غالباً وہ پرواز ای کے 203 میں سوار ہی نہیں ہوئیں اور امریکی شہری ہونے کی وجہ سے دبئی کے آن آرائیول ویزا کی سہولت کا فائدہ اٹھا کر دبئی میں داخل ہوگئیں۔ اونیجا کے اس عمل سے اس کا دبئی سے نیویارک کی پرواز کا ٹکٹ ضائع ہوگیا اور اب انہیں دبئی سے نیویارک جانے کے لیے دوسرا ٹکٹ خریدنا ہوگا، جس کے بعد نیویارک روانہ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک آدھا میچ ہارنے پر ٹیم سے ناراض نہیں ہونا چاہے، محسن نقوی