پی پی 272 میں دوبارہ گنتی, آزاد امیدوار کے ووٹو ں میں اضافہ

Feb 11, 2024 | 17:56:PM
پی پی 272 میں دوبارہ گنتی, آزاد امیدوار کے ووٹو ں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)  پنجاب اسمبلی کے حلقہ  پی پی 272 میں  دوبارہ گنتی  کا عمل مکمل  کردیا گیا ، دوبارہ گنتی کے بعد تحریک انصاف کے حمایت یافتہ  آزاد امیدوار رانا عبدالمنان کے ووٹوں میں مزید اضافہ ہو گیا، ریٹرننگ آفیسر نے  پی پی 272 کا حتمی سرکاری رزلٹ فارم 49 جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 272 کے فارم 47 میں رانا عبدالمنان نے 33453 ووٹ حاصل کئے تھے ،دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار کے مزید 21 ووٹ نکل آئے،آر او نے آزاد امیدوار رانا عبدالمنان کو 33474ووٹوں کا فارم 49 جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ خیبر پختونخوا میں شکست کھانے والے اہم سیاستدان