عفت عمر کا ن لیگ کو عوامی مینڈیٹ قبول کرنے کا مشورہ 

Feb 11, 2024 | 12:09:PM
معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان عفت عمر نے عام انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) کو عوامی مینڈیٹ کو خوش اسلوبی سے قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان عفت عمر نے عام انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) کو عوامی مینڈیٹ کو خوش اسلوبی سے قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عفت عمر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو میرا آخری اور واحد مشورہ ہے کہ آپ عوامی مینڈیٹ کو خوش اسلوبی سے قبول کریں اور اپوزیشن میں بیٹھیں ورنہ آپ اپنی صداقت اور عوام میں اپنا اعتبار مزید کھو دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے آپ کے حامی بھی آپ کا ساتھ دیں گے اور آپ کی زیادہ عزت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت نے پاکستان کیخلاف نیا ڈرامہ شروع کردیا

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، تاحال الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 257 حلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جب کہ 266 میں سے 7 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں جبکہ ایک حلقے کا رزلٹ روک لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سمیت مجموعی تعداد 101 ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن اب تک 73 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے تاہم 4 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار 54 ہوگئے ہیں۔