چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت نے پاکستان کیخلاف نیا ڈرامہ شروع کردیا

Feb 11, 2024 | 11:53:AM
چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت نے پاکستان کیخلاف نیا ڈرامہ شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہمسائیہ ملک بھارت  اکثر پاکستان کیخلاف پراپیگنڈ کرتا رہتا ہے ، فالس فلیگ آپریشن ہو تو  کبھی بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں ہوں، ہر وقت صرف پاکستان کیخلاف  پراپیگنڈا کرناہی بھارتی سیاست کاوطیرہ بن چکا ہے اور اس پراپیگنڈے میں سب سے آگے بھارتی میڈیا رہا ہے اور اب پھر سے بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف نیا پرڈرامہ شروع کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان سے منتقل کروانے کیلئے بھارت نے ایک بار پھر من گھڑت خبریں نشر کروانا شروع کردی ہیں ،

چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں شیڈول ہے، تاہم بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا ہے کہ غیرملکی لیگز کا ایونٹ سے ٹکراؤ ہورہا ہے،کرک بز کی رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی فروری کے پہلے ہفتے میں شیڈول ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) 19 جنوری سے 17 فروری جبکہ جنوبی افریقا کی ٹی20 اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ بھی انہیں 2 ماہ کے عرصے میں شیڈول ہیں۔

 اسی طرح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے باعث مشکلات کا شکار رہ سکتی ہے کیونکہ یہ ایونٹ بھی فروری اور مارچ کے ابتداء میں کھیلا جاتا ہے بعدازاں بھارت کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی تیاریوں کا آغاز ہوجاتا ہے،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حال ہی میں میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں، یہ سوال اب بھی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نسیم شاہ کے بھائیوں کو فرنچائز میں کیوں  شامل کیا ?ہیڈ کوچ نے ایک ماہ بعد حیران کن انکشاف کر دیا

بھارتی صحافی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کے بھارت کے دورہ نہ کرنے پر یہ جواز پیش کررہے تھے کہ یہ آئی سی سی ایونٹ ہے اب وہی صحافی پاکستان کی میزبانی میں حکومتی اجازت کا بہانہ پیش کررہے ہیں۔