آ گیا وہ شاہکار جس کا تھا سب کو بے صبری سے انتظار

Feb 11, 2023 | 23:30:PM
آ گیا وہ شاہکار جس کا تھا سب کو بے صبری سے انتظار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دل تھام لیں ، سانسیں روک لیں ، انتظار کی گھڑیاں ختم ،پاکستان سپر لیگ 8کا نغمہ ریلیز  کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مشہور سنگر شے گل، عاصم اظہر اور ریپر فارس شفیع کی آواز میں ’’سب ستارے ہمارے‘‘کرکٹ شائقین کی سماعتوں میں رس  گھولنے  کیلئے  پی ایس ایل 8 کا نغمہ جاری کر دیا گیا ہے، جسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں کا علم  اٹھائے گھڑ سوار ،  قیمتی پتھروں سے مزئین ٹرافی کی رونمائی کرتے  لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی،  کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز  کی جانب سے سپر سٹار نوجوان فاسٹ  بولر نسیم شاہ وکٹ اڑاتے ، سوئپ شاٹ مارتے سرفراز احمد ، لیگ سائیڈ پر اپنا پسندیدہ ترین چھکا مارتے محمد رضوان، لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ لینے کے بعد پرجوش انداز اپناتے ڈیوڈ وزے   اور ان سب کےپیچھے  شے گل ، عاصم اظہر اور ریپر فارس شفیع کا خون کرگرما دینے والی آواز  کرکٹ شائقین کو سانسیں روکنے پر مجبور کر دے گی۔ 

ویڈیو شیئر ہونے کے کچھ ہی وقت میں  ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ اب تک 7 سیزن ہوچکے ہیں، جس کے ابتدائی تین سیزن میں آفیشل گانے علی ظفر نے گائے تھے، جنہیں شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

پی ایس ایل 4 کا آفیشل سانگ فواد خان اور دیسی ینگ نے گایا تھا جبکہ سیزن 5 کا گانا علی عظمت، عاصم اظہر، ہارون اور عارف لوہار نے گایا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آفیشل گانا نصیبو لعل اور آئمہ بیگ کی آواز میں تھا جبکہ سیزن 7 کے آفیشل سانگ میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا تھا۔