شمالی وزیرستان کے علاقہ میں خودکش حملہ،3 اہلکار شہید
کیپشن: خودکش دھماکا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امن کے دشمنوں کا ایک اور وار چل گیا، شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور22 زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ میرعلی میں کجھوری کے قریب ایم پی سی کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ، حملے میں تین اہلکار شہید جبکہ 22 زخمی ہوئے، خودکش حملہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اہلکاروں کو لےجانی والی دو گاڑیوں پر کیاگیا۔
خودکش حملے میں 7 ایف سی اہلکار جبکہ پیٹرولیم کمپنی کے 15 افراد زخمی ہوئے، خودکش حملہ آور زرنج رکشہ میں بیٹھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وہاڑی، بس ہوسٹس کو زیادتی کانشانہ بنانےوالے ملزمان جیل منتقل