گمنام پاکستانی کا ترک سفارتخانے کو 30ملین ڈالر کا عطیہ، شہباز شریف نے اہم پیغام جاری کر دیا

Feb 11, 2023 | 21:21:PM
گمنام پاکستانی کا ترک سفارتخانے کو 30ملین ڈالر کا عطیہ، شہباز شریف نے اہم پیغام جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) گمنام پاکستانی کی جانب سے امریکا میں ترکیہ سفارتخانے کو زلزلہ متاثرین کیلئے 30ملین ڈالر عطیہ کیا گیا ہے، جس پر وزیر اعظم شہباز  شریف نے بھی پاکستانی شہری کی تعریف کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکا میں مقیم پاکستانی نے  پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے، ایسا قدم اٹھا لیا کہ دنیا بھر میں انسانیت  کی خدمت کرنے والے پاکستانی شہری کی تعریف کر رہے، موصل اطلاعات کے مطابق ایک پاکستانی شہری نے  امریکا میں ترکیہ سفارتخانےکو  ترکیہ میں زلزلہ متاثرین  کی امداد کیلئے 30 ملین ڈالر عطیہ کیا ہے اور اپنی شناخت بھی ظاہر نہیں کی ہے۔

انسانیت کے لیے نیک اقدام پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سماجی رابطے کی سائیٹ ٹویٹر پر  پیغام جاری کرتے ہوئے  پاکستانی شہری کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی شہری کے اقدام پر دلی خوشی ہوئی، یہی وہ کام ہیں  جو انسان دوستی کی مثال اور انسانیت کو بظاہر ناقابل تسخیر مشکلات پر فتح حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔