ٹک ٹاک مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا

Feb 11, 2023 | 18:09:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مختصر ویڈیو شیئرنگ کے عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بنا لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس شراکت داری کے تحت پی ایس ایل کے شائقین ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔

کرکٹ فینز ٹک ٹاک ایپ پر پری اور پوسٹ میچ کنٹنٹ کے علاوہ میچ کی جھلکیاں بھی دیکھ سکیں گے۔

پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان میں 13 فروری کو منعقد کی جائے گی اور تمام  میچز کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے دوران ٹک ٹاک کمیونٹی کو پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک ہونے اور دلچسپ مواد تیار کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

پی ایس ایل کے رواں سیزن میں شائقین  ٹک ٹاک پر #HoJaJazbaati اور #SabSitarayHamaray کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے دلچسپ اور سنسنی خیزکانٹینٹ تیارکرسکیں گے۔

@city42newsofficial #city42 #psl8 #foryoupage #foryou #fyp ♬ original sound - 24NEWSHD

گزشتہ سیزن میں  ٹک ٹاک پر #KhelegaPakistan ہیش ٹیگ سے ناقابل یقین 2.5 بلین ویوز اور 2.3 ملین ویڈیوز تخلیق کی گئیں جو پاکستانی شائقین کے ٹک ٹاک پر کرکٹ  کانٹینٹ میں دلچسپی اور تفریح سے بھرپور کانٹینٹ تخلیق کرنے کا ثبوت ہے۔