ساری اپوزیشن ملکر بھی عمران خان کو شکست نہیں دے سکتی: وزیر داخلہ شیخ رشید

Feb 11, 2022 | 22:29:PM
وزیر داخلہ شیخ رشید، اپوزیشن ملکر، عمران خان، ایوان کے اندر شکست، ناں ہی باہر،
کیپشن: وزیر داخلہ شیخ رشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ساری اپوزیشن ملکر کر بھی عمران خان کو ایوان کے اندر شکست دے سکتی ہے اور ناں ہی باہر،اپوزیشن اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس ایک ناکام اور شکست خوردہ اپوزیشن کا اجلاس تھا،ناکامی اور پیشگی شکست پی ڈی ایم کے قائدین کے چہروں سے واضح نظر آرہی ہے۔ اپوزیشن لانگ مارچ اور عدم اعتماد کرکے اپنا شوق پورا کرلے،ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کے پاس لانگ مارچ کرنے کیلئے مین پاور ہی موجود نہیں،اپوزیشن کو یہ بھی نہیں پتا کہ ایوان کے اندر ان کی اپنی پارٹیوں کے کتنے ووٹ ہونگے ۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ ساری اپوزیشن ملکر کر بھی عمران خان کو ایوان کے ناں اندر شکست دے سکتی ہے اور ناں باہر۔ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن مکمل ناکام ہو چکی ہے ان کے پاس اپنے آدمی پورے نہیں ہیں ،ہمارے اتحادیوں کے پاس پھر خیرات مانگنے جا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان جیت گیا ہے پی ڈی ایم ہار گئی ہے، تحریک عدم اعتماد ٹھس کر گئی ہے نہ یہ اب عدم اعتماد لائیں گے اور نہ ہی تیئس مارچ کو آئیں گے عمران خان کو فتح مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی