امریکا کا اپنے شہریوں کوفوری یوکرین چھوڑنے کا حکم

Feb 11, 2022 | 14:28:PM
امریکا ، حکم
کیپشن: یوکرین میں جنگی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)روس کے حملے کے خدشات کے پیش نظر امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کے معاملے پر امریکا اور روس میں کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔روس نے امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین سے فوری طور پر نکل جائیں روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے ۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی فوج میں سے ایک کے ساتھ نمٹ رہے ہیں صورتحال اب بہت مختلف ہے اور چیزیں تیزی سے تبدیل ہورہی ہیں ۔بائیڈن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں یوکرین میں امریکی فوجی نہیں بھیجیں گے یہاں تک کہ روسی حملے کی صورت میں امریکیوں کو بچانے کے لیے بھی۔
امریکی صدر نے اس وقت بیان دیا جب روسی فوج مشقوں میں مصروف ہے ۔دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ مشقیں بیرونی جارحیت کو دبانے اور پسپا کرنے کیلئے کررہے ہیں مشقوں کے بعد فوجی اپنے گھر چلے جائیں گے۔یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ۔جبکہ یوکرین کے صدر نے کہا کہ سرحد پر فوج کا جمع ہونا ہمارے پڑوسیوں کی طرف سے نفسیاتی دباو¿ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین تنازعہ ۔۔۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ