آئی پی ایل سے قبل 13 بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی عائد

Feb 11, 2022 | 00:36:AM
انڈین. کرکٹ .کنٹرول. بورڈ
کیپشن: انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ان 13 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جن کے باؤلنگ ایکشن یا تو جانچ کے دائرے میں ہیں یا جن پرآئی پی ایل کے 2022 کے سیزن میں گیندبازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق ان 13 کھلاڑیوں میں سے تین کھلاڑی منیش پانڈے، کے ایل سریجیت (کرناٹک) اور اشانک جگی (جھارکھنڈ) پر گیندبازی کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ درشن نالکنڈے (ودربھ)، وکی اوستوال (مہاراشٹر)، اپوروا وانکھیڑے (ودربھ)، دھرمیندر سنگھ جڈیجا (سوراشٹر)، سدیپ چٹرجی (بنگال)، روی کمار سمرتھ (کرناٹک)، ارپت گلیریا (ہماچل پردیش)، جئے بستا (اتراکھنڈ) اور عظیم قاضی (مہاراشٹر) مشتبہ بولنگ کے لیے جانچ والی فہرست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کس شہر کے شہری سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں؟ بڑی خبر آگئی!