سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے کن امیدوا روں کے نا م فائنل ہوئے،دیکھئے خبر

Feb 11, 2021 | 20:25:PM
سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے کن امیدوا روں کے نا م فائنل ہوئے،دیکھئے خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ کی سینٹ ٹکٹوں سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرمایہ دار اور جاگیرد اروں کو ٹکٹ دینے کی روایت تبدیل کریں گے اور عوامی فلاح اور بہتر قانون سازی کیلئے کام کرنے والوں کو ٹکٹ دیں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمانی بورڈ نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو ایک مرتبہ پھر سینٹ کا ٹکٹ دینے کی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنو کریٹس کیلئے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ،اتحادی جماعت میں سے کامل علی آغا، خواتین کی نشست پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر زرقا کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔