مسلم لیگ ن کاسینٹ انتخابات کے لئےساجد میر کو پانچویں مرتبہ ٹکٹ جاری

Feb 11, 2021 | 18:57:PM
مسلم لیگ ن کاسینٹ انتخابات کے لئےساجد میر کو پانچویں مرتبہ ٹکٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات کے لیے پروفیسر ساجد میر کو ٹکٹ جاری کردیا ہے ۔میاں نواز شریف نے لندن سے ٹیلی فون پر پروفیسر ساجد میر کو ٹکٹ کے اجراکی اطلاع دی۔
تفصیلا ت کے مطا بق ترجمان مرکزی جمعیت اہل حدیث کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنی حلیف جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ کو پانچویں مرتبہ سینٹ کا ٹکٹ جاری کیا ہے ۔پروفیسر ساجد میر نے ٹکٹ کے اجرا پر نواز شریف کا شکر یہ ادا کیا اور کہا ہے کہ سینٹ میں اسلام کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔